ووٹرز فہرستوں میں ناموں کے اندراج میں تاریخ کی توسیع کا اختیار صدر مملکت جنرل پرویز مشرف اور پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔ الیکشن کمشن

پیر 2 جولائی 2007 13:59

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔2007ء) ووٹرز فہرستوں میں ناموں کے اندراج میں تاریخ کی توسیع کا اختیار صدر مملکت جنرل پرویز مشرف اور پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔ الیکشن کمیشن نے کراچی میں اسسی ہزارافراد کے ناموں کا اندراج کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سندھ کے الیکشن کمشنر چوہدری قمر الزماں نے متحدہ مجلس عمل کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو نے سندھ اور بلخصوص کراچی میں بڑے پیمانے پر ناموں کے اندر راج نہ ہونا اور ایک یونین کونسل کے ووٹرز کو دوسرے یونین کونسل میں منتقل کرنے کی شکایات پیش کیں۔وفد میں ایم ایم اے کے رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی اور صوبائی رکن اسمبلی مولانا عمر صادق اور محمد نعیم ، ایم ایم اے کے رہنما معراج الہدیٰ صدیقی اور صدیق راٹھور سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی الیکشن کمیشنر چوہدری قمر الزماں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی جائیں گی اور شکایاتوں کا ازالہ کیا جائے گا۔