قمبر اور جوہی میںسیلابی نالوں کو پڑنے والے شگاف پر نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید خراب۔ سندھ اور بلچوستان کے ہزاروں متاثرین وبائی امراض میںمبتلا، تربت میں گیسٹرو کا ایک اور مریض جاں بحق
ہفتہ 21 جولائی 2007 11:10
(جاری ہے)
سندھ کے مختلف علاقوں کے اسپتال میں میڈیکل ٹیمیں موجود ہیں ۔گرمی میں اضافے اور پانی کی قلت کے باعث گیسٹرو اور جلدی امراض سمیت وبائی امراض میں شدت کے باعث متاثرین کی دشواریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دادو سے نمائندے کے مطابق بلوچستان سے آنے والے سیلابی پانی سے جوہی کے نزدیک ایم این وی ڈرین میں آر ڈی چالیس کے مقام پر پڑ نے والا دو سو فٹ شگاف چار روز گزرنے کے باوجود پر نہیں ہوسکا۔جس کے نتیجے میں یونین کونسل کمال خان اور پس گودائی کے بیس دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ پاک فوج اور ضلعی حکومت کی جانب سے متاثرین میں اشیائے خور د ونوش کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ فریدآباد کے قیرب زیرو پوائنٹ پر سیلابی پانی میں کمی ہورہی ہے۔تحصیل میہڑ کے این شاہ اور جوہی میں سینکڑوں افراد گیسٹرو، ڈائریا، ملیریااور جلدی امراض میں مبتلا ہوگئے ہیںَ ایم این وی ڈرین میں سیلابی پانی منچھر جھیل میں گررہاہے۔تربت سے نمائندے کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیسٹرو سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے ۔ سول اسپتال کے ایم ایس کے مطابق گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ایک سو پچاس سے زائد افراد یومیہ اسپتال لائے جارہے ہیں جن میں سے معمولی امراض میں مبتلا افراد کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا جاتا ہے ۔ قریبا پچاس مریض روزانہ داخل کئے جارہے ہیں۔ صدر جنرل پرویزمشرف کی جانب سے اعلان کردہ پندرہ ہزار روپے کی امدادی رقم بیس روز بعد بھی سیلاب متاثرین کو نہیں مل سکی ہے۔وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی پانچ ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا تھا جو سولہ روز گزرنے کے بعد بھی اب تک کیش نہیں ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.