جامعہ حفصہ کو منہدم کرنے کا کام شروع کر دیا ،بھاری مشینری منگوالی گئی، آپریشن 3 روز میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن،لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے رہائشی کمرے گرا دیئے گئے، جامعہ حفصہ کی مکمل صفائی 20 دنوں میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے،جامعہ حفصہ بھاری گولہ باری سے مکمل تباہ ہوگئی ہے، کوئی کمرہ سلامت نہیں، عمارت ناقابل استعمال ہوچکی ہے، انجینئرز کا موقف
پیر 23 جولائی 2007 12:34
(جاری ہے)
جامعہ حفصہ کو گرانے کے لئے سی ڈی اے نے اپنی مشینری کے علاوہ پاکستان آرمی اور پرائیویٹ کمپنیوں سے بھی بھاری مشینری منگوا لی ہے۔
گزشتہ روز لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے رہائشی کمرے گرا دیئے گئے تھے۔ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز، نائب خطیب عبدالرشید غازی اور موذن کی رہائش گاہوں کو بھی گرا دیا گیا ہے۔ جامعہ حفصہ کے تہہ خانوں کی تمام اندرونی دیواروں کو گرا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے جامعہ حفصہ کو گرانے کے لئے تین سے چار دن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جبکہ مکمل صفائی کیلئے بیس دن کی مہلت دی گئی ہے۔ جامعہ حفصہ کو گرانے کے آپریشن میں شامل ایک انجینئر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ وزارت داخلہ نے جامعہ حفصہ کو مکمل طور پر گرانے کاحکم دیدیا ہے اس عمل کی تکمیل کیلئے سی ڈی اے کے پاس بھاری مشینری نہیں تھی جس کے بعد فوج کے انجینئر یونٹ سے بھاری مشینری منگوالی گئی ہے اس کے علاوہ بعض پرائیویٹ کمپنیوں سے بھی مشینری کرائے پر حاصل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی رات کو لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے رہائشی کمروں کو گرا دیا گیا ہے جس میں لال مسجد کے خطیب، نائب خطیب، موذن کی رہائش گاہیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ حفصہ بھاری گولہ باری کی وجہ سے مکمل طور پر ناقابل استعمال ہوچکی ہے۔ جامعہ حفصہ کا کوئی کمرہ ایسا نہیں جو قابل استعمال ہو۔ جامعہ کی بنیادیں بھی کمزور ہوگئیں ہیں معمولی سا جھٹکا بھی اس عمارت کو گرا سکتا ہے۔ اس لئے اس عمارت کو مکمل طور پر گرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں چار دن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے عمارت کو گرایا جائے جبکہ اس کی مکمل صفائی کیلئے بیس سے پچیس دن تک دیئے ہیں۔ عمارت کا ملبہ ٹھکانے لگانا سب سے مشکل مرحلہ ہے اس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کے انجینئرز جامعہ حفصہ کو گرانے کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.