دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی، وزیراعظم شوکت عزیز

ہفتہ 28 جولائی 2007 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2007ء) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھی گی تو اسکا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ پاکستان ایک امن پسند جوہری طاقت ہے ہم کسی ملک سے تصادم نہیں چاہتے تاہم اگر کسی نے ہمارے خلاف جارحیت کی تو ہم اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز یہاں اسلام آباد کے قریب بہارہ کہو گاؤں کو گیس کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ 20 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا اور اس سے علاقے کے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم شوکت عزیز نے اس موقع پر دفاع پاکستان کے حوالے سے کہا کہ ہم نے پاکستان کی حفاظت کرنی ہے اور اسکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گی تو اسکا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا کہ پاکستان ایک جوہرہ طاقت ہے ہمارے سائنسدانوں نے امن کی خاطر اسے جوہری طاقت بنایا انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ہم کسی ملک سے جھگڑا نہیں چاہتے تاہم اگر کسی ملک نے ہمارے خلاف جارحیت کی تو ہم اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔