اظہر باجوہ کے گیتوں کی ریکارڈنگ مقامی اسٹوڈیو میں کی گئی

ہفتہ 11 اگست 2007 12:15

لاہور(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11 اگست 2007)نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار اظہر باجوہ کے گیتوں کی ریکارڈنگ مقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں کی گئی۔اس موقع پر ان کے پروموٹر معروف شاعر ساحر قریشی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اظہر باجوہ کے ان گیتوں کو معروف ریلیزنگ کمپنی کیسٹ اور سی ڈی میں جلد ہی ملک بھر میں ریلیز کریگی۔ساحر قریشی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ اظہر باجوہ کے اس نئے آڈیو اور ویڈیو کیسٹ اور سی ڈی کی شاعری ملک کے نامور شاعر ایم اے تبسم اور ساحر قریشی نے لکھی ہے۔اور امید ہے کہ چاہنے والوں کو یہ نیا آڈیو کیسٹ ضرور پسند آئے گا۔