شام کی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی طیاروں پر فائرنگ

جمعہ 7 ستمبر 2007 12:51

دمشق (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07ستمبر2007) شامی فوج نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاع کے فوجیوں نے ان اسرائیلی طیاروں پر فائرنگ کی ہے جنہوں نے شامی فضائی حدودکی خلاف ورزی کی تھی ۔

(جاری ہے)

ایک شامی فوجی ترجمان نے کہاکہ یہ واقعہ رات کے دوران پیش آیا۔اسرائیل نے اس واقعے پرتبصرہ نہیں کیا ہے ۔ شامی ترجمان نے اس واقعے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو اس کے خلاف خبردار کیا۔ شام اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات 2000ء سے منجمد ہیں-

متعلقہ عنوان :