کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 42روپے فی دس گرام کی کمی

جمعرات 4 اکتوبر 2007 18:56

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2007) عالمی صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں بھی دس گرام سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت میں42 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 14ہزار 142 روپے سے کم ہوکر 14 ہزار 100 روپے ہوگئی ۔ علاوہ ازیں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4 ڈالر 75سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے فی اونس سونے کی قیمت 732.25 سے گھٹ کر 727.50 ڈالر فی اونس ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :