وسکانسن: امریکہ میں‌ پولیس افسر نے فائرنگ کرکے چھ افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی

پیر 8 اکتوبر 2007 12:19

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2007ء) امریکی ریاست وسکانسن میں پولیس افسر نے فائرنگ کرکے چھ افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔ واقعہ ریاست کے شمالی علاقے کرانڈن میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق رات گئے حملہ آور پولیس آفیسر ٹیلر شوٹر نے ایک مکان میں داخل ہوکر سترہ سے بیس برس کے دس نوجوانوں پر فائرنگ کردی ۔ پولیس افسر نے چھہ افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں‌ہائی اسکول کے تین طلبا اور تین گریجوایٹس شامل ہیں۔ ٴحملہ آور کے بارے میں‌بتایا گیا ہے کہ وہ فاریسٹ کائوٴنٹی میں ڈپٹی شیرف ہے تاہم واقعہ کے وقت وہ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :