بے نظیر بھٹوکاجناح اسپتال کا دورہ ، بم دھماکوں میں زخمی افراد کی عیادت۔۔ اٹھارہ اکتوبر کو مجھ پر حملہ پولیٹیکل فورسز کو عوام سے رابطہ کرنے سے روکنے کی کوشش ہے۔ شاہراہ فیصل پرتخریب کاری کی نیت سے اسٹریٹ لائٹس بند کی گئیں جس کے باعث خودکش گاڑی کو نہیں دیکھ سکے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو
اتوار 21 اکتوبر 2007 14:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جو آمریت انیس سو اٹھاسی میں تھی اس وقت سے لیکر یہ کوشش کی جارہی ہے کہ عوام کے حقوق کو چھینا جائے مگر موت اور زندگی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، ہمارا مشن جاری ہے، سچ کے راستے پر چل رہے ہیں اور ہمارے کارکنوں کا حوصلہ بہت بڑھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہماری عوامی اور پولیس کی سکیورٹی سو فیصد تھی۔ انہوں نے قانون کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کرائی ہے مگر یہ چیزیں اہم نہیں ہیں،اہم ہے پاکستان کا مستقبل۔ا نہوں نے کہاکہ ملک میں ہر شہری کو تحفظ ملنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ جو ان پر حملہ ہوا ہے وہ تمام پولیٹیکل فورسز پر حملہ تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتہا پسند وں کی سیاست غلط ہے یہ اسلام کی خدمت نہیں کررہے ہیں۔ انشاء اللہ ملک میں بہت جلد عوامی راج لیکر آئیں گے۔پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن نے اپنے دورے کے دوران پیپلز پارٹی کے زخمی کارکنوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اس موقع پر بے نظیر بھٹو کے حق میں نعرے لگائے، بے نظیر بھٹو تمام سکیورٹی خدشات سے ہٹ کر جناح اسپتال کے باہر جمع ہونیوالے کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا اور وہاں موجود کیمپ کا دورہ کیا۔ جناح اسپتال کے دورے کے موقع پر بے نظیر بھٹو نے ایک زخمی کارکن کی والدہ کو اپنے گلے سے لگایا اور انہیں تسلیاں دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.