Live Updates

9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 30 اپریل 2024 14:23

9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 9 مئی جلا ئوگھیرائو مقدمات میں سابق وزیر اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ڈسٹرک اینڈ سیشن جج شبیر بھٹی نے تھانہ ترنول میں درج 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی، اسد عمر اور پاکستان تحریک انصاف کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیادت کے خلاف کوئی ثبوت یا چالان میں ایما کا الزام موجود نہیں، اسد عمر کی حد تک درخواست بریت پر دلائل ہوچکے ہیں۔

اس پر جج شبیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ اسد عمر کی حد تک بریت کی درخواست پر آرڈر کروں گا۔پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی جس پر جج نے دریافت کیا کہ کیا عمران خان کی بریت کی درخواست دائر ہوئی ہی وکیل نے بتایا کہ ان کی بریت کی درخواست دائر نہیں ہوئی، پروڈکشن کی درخواستیں دائر ہوئی ہیں۔بعد ازاں عدالت نے اسد عمر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات