عراق، اتحادی فورسز کی کارروائیاں اور بم دھماکے ، امریکی فوجی سمیت 32افراد ہلاک بیس زخمی ، امریکی فوج کا مزاحمت کار گروپ کے سربراہ سمیت پندرہ افراد کو گرفتار کر نے کا دعویٰ ۔ا پ ڈیٹ

ہفتہ 27 اکتوبر 2007 22:46

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2007ء) عراق میں بم دھماکوں اورعراقی و امریکی افواج کی مختلف کارروائیوں میں ایک امریکی فوجی سمیت32افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے ادھر امریکی فوج نے مزاحمت کار گروپ کے سربراہ سمیت پندرہ افراد کو گرفتار کر نے کا دعویٰ کیاہے۔عراقی پولیس کے مطابق دارالحکومت بغداد کے جنوب مشرقی علاقے دیالہ میں بم دھماکے میں سات افراد ہلاک اوردو پولیس اہلکاروں اور دو خواتین سمیت 13افراد زخمی ہوگئے ۔

دھماکے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ۔ امریکی فوجی بیان کے مطابق صوبہ صلاح الدین میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔صوبہ دیالا میں امریکی فوجی آپریشن میں دو مزاحمت کاروں کو ہلاک اور ان کے گروپ کے سربراہ سمیت پندرہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم گرفتار کیے جانے والے مزاحمت کارگروپ کے سربراہ کانام نہیں بتایا گیا۔

ادھر سمار ا میں عراقی فوج نے کارروائی کے دوران 16مزاحمت کاروں کو ہلاک کردیا ۔دوسری جانب کرکوک میں بم دھماکوں میں چھ کرد ٹرک ڈرائیور ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرکوں میں سیمنٹ لدھا تھا او رحملہ آوروں نے ٹرکوں کے اندر بم پھینکے جس کے پھٹنے سے ٹرکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :