پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بےنظیر بھٹو کی نظربندی کے دوسرے روز بھی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے رکھا۔ (اپ ڈیٹ)

بدھ 14 نومبر 2007 12:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2007ء ) پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بےنظیر بھٹو کی نظربندی کے دوسرے روز بھی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے رکھا ہے جبکہ عوامی مشکلات کے باعث سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بےنظیر بھٹو کی نظربندی کے خلاف الصبح چند نوجوانوں نے ڈیفینس کے علاقے میں احتجاجی مظاہرہ ہوا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر شاہ محمود قریشی اوکاڑہ سے لانگ مارچ کرتے ہوئے فیصل آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے رکنِ صوبائی اسمبلی راجہ ریاض کی رہائیشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کے بعد شاہ محمود قریشی اور دیگر کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔قبل ازیں شاہ محود قریشی نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاگ مارچ اسوقت تک جاری رہیگا جب تک ایرجنسی ختم اور آئین بحال نہیں ہوجاتا۔انہوں نے کہا منفی حکومتی ہتھکنڈے انہیں جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔