بھارت، گجرات میں ٹریفک حادثہ،7 افراد ہلاک،10 زخمی

جمعرات 15 نومبر 2007 18:38

احمد آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار15 نومبر2007) بھارتی ریاست گجرات میں ٹریفک حادثے میں 7 افراد ہلاک جبکہ10 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ ریاست گجرات کے ضلع سورت کے گاوٴں سون گڑھ میں اس وقت پیش آیا جب ایک آٹو رکشا مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 5 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ 2 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :