پارہ چنار میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ۔۔۔ دو اہلکار جاں بحق۔۔ تیرہ زخمی

اتوار 18 نومبر 2007 13:36

پارہ چنار (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار18 نومبر2007) پارہ چنار میں‌ سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے ہٰیں ۔

(جاری ہے)

ون ورلڈ کے نمائندے کے مطابق سیکورٹٰی فورسز کا قافلہ تھل سے پارہ چنار آرہا تھا کہ بالشخیل کے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے قافلے پر فائرنگ کردی ۔اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :