وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق

نیا 9 مئی کرنے کے بجائے اپنی لمبی زبانیں ،ہاتھ پائوں لپیٹ کر عقل کا استعمال کرو‘ سینئر لیگی رہنما

جمعہ 26 اپریل 2024 12:11

وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی جانب سے اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد پر قبضے کیلئے پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت ماضی میں بھی وفاق پر حملے کرتی رہی، نتیجہ انتشار، نفرت اور معاشی تباہی میں بڑھاوے کے سوا کچھ نہ نکلا۔

انہوں نے کہا کہ انتشاری اس بار بھی اسلام آباد پر چڑھائی اور قبضہ کرنے آئے تو بطور حکمران واپس جانا ناممکن ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گھیرائو جلا ئواور مار دھاڑ کی گندی سیاست چل سکتی ہے نہ فاشسٹ رویہ برداشت کیا جائے گا، نیا 9 مئی کرنے کے بجائے اپنی لمبی زبانیں اور ہاتھ پائوں لپیٹ کر عقل کا استعمال کرو۔