جسٹس(ر)وجیہ الدین گرفتار،نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا،گجرات پولیس کے لاٹھی چارج سے8وکلاء زخمی

جمعہ 7 دسمبر 2007 15:51

گجرات(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 07 دسمبر2007 ) سپریم کورٹ کے سابق جسٹس وجیہ الدین احمد کو گجرات میں پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ پولیس کے لاٹھی چارج سے آٹھ وکلاء زخمی ہوگئے، سابق جسٹس وجیہ الدین کو گجرات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ وکلاء کی ایک بڑی تعدا د کے ہمراہ مظاہرہ کرناچاہتے تھے گجرات پولیس کی بھاری نفری نے بار کوگھیرے میں لے لیا اور وکلاء کو مظاہرے سے روکا ،جس کے بعد گجرات پولیس نے جسٹس(ر)وجیہ الدین ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے صدر طاہر صادق بٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری الیاس وڑائچ کو حراست میں لے لیا، اس دوران وکلاء نے مزاحمت کی جس پر پولیس نے وکلاء پر لاٹھی چارج کیا، لاٹھی چارج سے آٹھ وکلاء زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرسول ہسپتال گجرات منتقل کردیاگیا، پولیس نے جسٹس(ر)وجیہ الدین اوردیگر افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :