8جنوری کے انتخابات کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل ہیں،نگران وزیرداخلہ

منگل 1 جنوری 2008 16:56

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) نگران وفاقی وزیرداخلہ حامد نوازخان نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے عام انتخابات کے مقررہ وقت پر انعقاد کیلئے امن وامان کی تیاریاں مکمل کررھی ہیں اورہمیں بے نظیربھٹو کے قتل کی تحقیقات کیلئے بیرونی ماہرین کی مدد حاصل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، ایک نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ اگر انتخابات 8 جنوری کوبھی ہوں تب بھی سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہونگے، انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کو بعض دوردراز علاقوں میں سیکورٹی کاسامان پہنچانے میں 3دن درکارہوں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تحقیقاتی ماہرین دنیا میں ایک مثال رکھتے ہیں اوراکثر بیرون ممالک میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود اگر بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کیلئے بیرونی ماہرین کی مدد حاصل کی جاتی ہے تو وزارت داخلہ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا کیونکہ اس اقدام سے بے نظیر بھٹو کے لواحقین کے تمام تحفظات دور ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :