سوڈان میں امریکی سفارتخانے پر حملہ،امریکی سفیر زخمی ،ڈرائیور ہلاک ، دارفور میں باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں 8سرکاری فوجی ہلاک ،19 زخمی

منگل 1 جنوری 2008 19:28

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2008ء) سوڈان میں امریکی سفارتخانے پر حملہ،امریکی سفیر زخمی جبکہ اس کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں امریکی سفارتخانے پر مسلح حملے میں امریکی سفیر زخمی ہوگیا جبکہ حملے میں امریکی سفیر کا سوڈانی ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔امریکہ نے اپنے سفارتخانے پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص سفارتخانے میں ڈرائیور کے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔ سوڈانی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔دوسری جانب سوڈانی فوج کے ترجمان کے مطابق سوڈان کے شورش زدہ علاقے دارفور میں باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں 8سوڈانی فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔بیان کے مطابق مغربی دارفور میں باغیوں کی تنظیم تحریک انصاف و مساوات کے مسلح کارکنوں نے، جنہیں پڑوسی ملک چاڈ کی حمایت حاصل تھی، 57 سوڈانی افواج کے ایک گروپ پر حملہ کیا۔ حملے میں باغیوں کا بھی نقصان ہوا تاہم باغی اپنے زخمی ساتھ اور لاشیں ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :