ضلع جھنگ میں پہلی بار5خواتین الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں

اتوار 13 جنوری 2008 16:56

چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 13. جنوری2008 ) ضلع جھنگ میں پہلی بار5خواتین الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں، ضلع جھنگ کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار پانچ معروف خانوادوں کی خواتین جبکہ ایک قومی اسمبلی کی سیٹ پر آمنے سامنے دوخواتین اورایک مرد الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، حلقہ این اے87 بھوانہ سے سابق وزیر مملکت غلام بی بی بھروانہ اور سیدہ صغریٰ امام اورمخدوم اسد حیات الیکشن لڑرہے ہیں جبکہ حلقہ این اے88سے سیدہ عابدہ حسین جو سیدہ صغریٰ امام کی والدہ اور سید فخر امام کی اہلیہ ہیں اوران کے مقابلے میں ان کا بھتیجا مخدوم فیصل صالح حیات ہیں جبکہ تحصیل شورکوٹ سے صائمہ اختر بھروانہ سے جبکہ حلقہ این اے90گڑھ مہاراجہ سے محترمہ راشدہ یعقوب بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :