18فروری کا دن پیپلزپارٹی کی کامیابی کا دن ہے،جہانگیربدر

پیر 14 جنوری 2008 12:27

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری۔2008ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ 18فروری کا دن پیپلزپارٹی کی کامیابی کا دن ہے عوام تیر پر مہر لگاتے ہوئے(ق)لیگ کی سائیکل کو پنکچر کریں گے سانحہ لیاقت باغ کی تحقیقات اقوام متحدہ کی زیرنگرانی حکومت کو کرانا پڑے گی محترمہ بے نظیر بھٹو کے خون کورائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اصل قاتلوں کو عوامی کٹہرے میں لائیں گے حکومت اصل حقائق کو چھپانا چاہتی ہے مگر پیپلزپارٹی ایسا کبھی ہونے نہیں دے گی بے نظیربھٹو کا مشن جمہوریت کوفروغ دینااور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنا تھا ان خیالات کااظہار وہ پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن حاجی محمد سجاد چوہدری کے ہمراہ اوکاڑہ کے اخبارنویسوں سے دوران ملاقات کررہے تھے جہانگیر بدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک سے آمریت کے خاتمے کے لیے دیگرسیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کن رول ادا کرے گی جمہوریت اورعوام کے لیے بے نظیر بھٹو کی قربانی جلد رنگ لائے گی۔

متعلقہ عنوان :