راولپنڈی،لال حویلی کے قریب پوسٹرز لگاتے ہوئے مسلم لیگ ن کے تین کارکن گرفتار

بدھ 16 جنوری 2008 14:52

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 16. جنوری2008 ) پولیس نے شیخ رشید احمد کے گن مین کی درخواست پر مسلم لیگ ن کے تین کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے مسلم لیگ ن کے تین کارکنوں اویس بٹ ،جنید بٹ اور شیخ عامر ریاض کو لال حویلی کے قریب سے گزشتہ شب پولیس نے گرفتار کرلیا اس وقت تینوں کارکن مسلم لیگ ن کے امیدوار کے پوسٹرز اور بینرز لگارہے تھے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما شیخ رشید احمد کے گن مین انور نے پولیس تھانہ سٹی میں فون کرکے درخواست دی کہ تینوں کارکن شیخ رشید احمد کے پوسٹرز کونقصان پہنچارہے ہیں سٹی تھانہ کی پولیس نے درخواست پر عملدرآمد کرکے تینوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :