ق لیگ کا وجود ختم ہو چکا ہے عدلیہ کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے‘میاں فیصل رانجھاامیدوار (ن) لیگ

جمعہ 25 جنوری 2008 12:55

پھلروان (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 25. جنوری2008 ) مسلم لیگ ن کے امیدوارمیاں فیصل رانجھا اور پیر محسن شاہ نے کہا ہے کہ ق لیگ کا وجود ختم ہو چکا ہے عدلیہ کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی پریس کلب پھلروان میں پریس کانفرن سے کرتے ہوئے کیا-میاں فیصل رانجھا نے کہا کہ چوہدری برادران نے اپنے دور میں مہنگائی بے روزگاری‘لوٹ مار اور دھماکوں کے تحفے دیئے چار ارب روپے جو قو کی امانت تھی حقداروں کو دینے کی بجائے ووٹ لینے کے چکر میں مخصوص لوگوں کو دیا- پندرہ سو روپے اب بھی پرویز الہی کے نام پر دیا جا رہا ہے جو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے میاں نواز شریف نے موٹروے جیسا منصوبہ بنا کر عوام کو سفر کی سہولتیں مہیا کیں دھمکیوں کے باوجود ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو بچایا ہم کامیاب ہو کر حلقہ میں رابطہ آفس قائم کریں گے حلقہ کے عوام اور کارکنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے انہوں نے کہا کہ آٹھ سالہ حکومت کے باوجود کالا باغ ڈیم کو نہ بنایا گیا ذاتی مفاد کیلئے کروڑوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے اربوں کے قرضے معاف کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں اکثر صفحات کم ہیں اور ایک ووٹر کا تین تین جگہ نام درج کیا گیا ہے ہم تمام صورتحال کو کنٹرول کریں گے اور انشاء اللہ عوام کی طاقت سے ہر قسم کی دھاندلی کو ناکام بنا دیں گے-پیر محسن شاہ نے کہا کہ ہمیں قتل کے مقدمہ میں ملوث کر کے دبانے کی کوشش کی گئی‘لالچ دی گئی‘دھمکیاں دی گئیں لیکن ہم نے میاں نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑا -انہوں نے کہا کہ میں افضل چن کا احترام کرتا ہوں لیکن ندیم چن جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ انہیں زیب نہیں دیتی وہ حلقہ میں باہر سے آ کر سی این جی اسٹیشن لگا کر حلقہ کے مالک نہیں بن سکتے انہیں الیکشن میں اپنی حیثیت معلوم ہو جائے گی ہم پہلی بار الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہم نے ہمیشہ پراچوں کا مقابلہ کیا ہے اور ہم نے حلقہ کے عوام کے ساتھ ہمیشہ رابطہ رکھا ہے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ ہوں گے ہم غنڈہ گردی بدمعاشی کی نہیں شرافت کی سیاست کرتے ہیں اور علاقہ کے عوام کیلئے یونیورسٹی اور ہسپتال بنائے ہیں تاکہ نسل نو کا مستقبل اچھا ہو غریب کی عزت ہو-

متعلقہ عنوان :