عوام 18 فروری کو فوجی چھتری میں پلنے والے قومی مجرموں کا کڑا احتساب کریں گے‘حنیف عباسی

اتوار 27 جنوری 2008 16:16

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27 جنوری2008 ) پاکستان مسلم لیگ ن کے این اے 56 سے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ باوردی صدر کو ووٹ دینے والے قومی مجرم ہیں عوام 18 فروری کو فوجی چھتری میں پلنے والے ان قومی مجرموں کا کڑا احتساب کریں گے حکمرانوں کے منفی اور ریاستی ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ ن ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی وزارتیں ٹھکرا کر راولپنڈی کی پگڑی کی لاج رکھتے ہوئے باضمیر ہونے کا ثبوت دیا ہے مرجاؤں گا لیکن راولپنڈی کے عوام کے ضمیر کا سودا کبھی نہیں کروں گا- منتخب ہو کر لال حویلی سمیت تمام یونین کونسلوں میں پرائمری سکولز قائم کئے جائیں گے- آٹا‘چینی اور گیس چور انتخابات میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نشان عبرت بن جائیں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے 56 کی مختلف یونین کونسلوں میں انتخابی حلقوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا- محمد حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی میں پوٹھوہار یونیورسٹی قائم کر کے میاں نواز شریف کے خواب کو حقیقت کا رنگ دیں گے جلسے ملک یاسر رضا‘ ملک شکیل اعوان‘ راجہ حنیف اور بیگم نجمہ حمید نے بھی خطاب کیا-

متعلقہ عنوان :