فلپائن کی کانگریس کمیٹی نے نئے بجٹ کی منظوری دے دی

منگل 29 جنوری 2008 13:02

منیلا (اردوپوائنٹاخبار تازہ ترین 29 جنوری2008) فلپائن کی کانگریس کمیٹی نے رواں سال کے بجٹ مسودے کی منظوری دے دی ہے جس کا حجم 29 ارب ڈالر ہوگا جس کے بعد رواں ہفتے بجٹ کے اعلان کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلپائن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بجٹ کے مسودے کا جائزہ لینے کیلئے ایوان زیریں اور ایوان بالا کی ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کا اجلاس منیلا میں ہوا جس نے بجٹ کے مسودے کو منظور کر لیا۔

نئے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کیلئے گذشتہ سال کی نسبت 8 فیصد زائد رقوم رکھی گئی ہیں۔ البتہ قرضے اتارنے کیلئے رکھی جانے والی رقم میں 6 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے بھی گذشتہ سال کی نسبت اضافی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ بجٹ کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے دوران ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :