پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (کل)کھیلا جائے گا، پاکستان نے چوتھے میچ کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے
منگل 29 جنوری 2008 14:51
(جاری ہے)
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیاہے تاکہ انہیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو سکے اور یہ تجربہ کافی کامیاب رہا ہے۔
انہوں نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص ناصر جمشید کے کھیل کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ٹیلنٹ سے استفادہ کیا جائے۔ شعب ملک نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز میں ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام کھلاڑی مزید بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے باقی میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کریں گے۔ واضح رہے کہ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ دو فروری کو شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف فیصل آباد میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور سلمان بٹ، کامران اکمل، یاسر عرفات اورراؤ افتخار کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ تین نئے کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ چوتھے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک(کپتان)، ناصر جمشید، یونس خان، محمد یوسف، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، اکمران حسین، سہیل خان، خالد لطیف، خرم منظور، مصباح الحق، فواد عالم، سرفراز احمد(وکٹ کیپر) اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.