پی پی پی کے آزاد امیدوار راؤ فریاد علی خان کا انتخابات سے دستبرداری کے بعد پیپلز پارٹی ۔کے نامزد امیدوار سردار خالد سلیم راجپوت کی حمایت کا اعلان

منگل 29 جنوری 2008 17:46

بورے والا (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29 جنوری2008 ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور انتخابی عمل سے دستبردار ہونے والے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 233 راؤ فریاد علی خان نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار پنجاب اسمبلی سردار خالد سلیم راجپوت بھٹی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک تقریب میں راؤ فریاد علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور پوری قوم کے لئے عظیم صدمہ کے بعد جو وقفہ آیا اس سے کئی سیاسی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

اسی حلقے سے صوبائی امیدوار اکبر علی بھٹی بعض ناگزیر وجوہ کے باعث انتخابات سے دستبردار ہوئے تو ہمارے گروپ نے باہم مشاورت کے بعد ایک کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ہم خیال راجپوت برادری اور پیپلز پارٹی کے ناطے سے نہ صرف صوبائی امیدوار سردار خالد سلیم بھٹی کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اعلان کے بعد راؤ فریاد علی خان سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن آفس آئے جہاں امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد سلیم بھٹی کی جانب سے ان کی حمایت کا فیصلہ کرنے کی خوشی میں شرکاء تقریب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :