پاک پتن،الیکشن ڈیوٹی کیلئے پانچ سو رضاکاروں نے اپنی خدمات پیش کردیں

ہفتہ 9 فروری 2008 12:27

پاکپتن( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09 فروری2008 ) ضلع پاک پتن میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے پانچ سو رضاکاروں نے قومی جذبے سے اپنی خدمات پیش کردیں ریجنل پولیس آفیسر ملتان موزا محمد علی نے ڈی پی او آفس میں منعقدہ ایک اجلاس میں بتایاتھا کہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے دو ہزار سے زائد ایڈیشنل پولیس ملازمین کی ضر ورت ہے آر پی او نے ہدایت کی تھی کہ سابقہ آرمی پولیس کے صحتمند ملازمین کو ترجیح دیں جو الیکشن ڈیوٹی سر انجادے سکیں الیکشن ڈیوٹی کے دوران تمام سابقہ ملازمین کو معاوضہ دیا جائے گا جس پر پانچ سو رضاکاروں نے الیکشن کیلئے ڈی پی او آفس میں پیش ہوکر رضاکارانہ طورپر قومی جذبے سے اپنی خدمات پیش کی ہیں پولیس مہتمم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ متذکرہ تمام رضاکاروں کوبھی معاوضہ دیا جائے گا ضلع بھر سے سابقہ پولیس اور آرمی کے جوانوں نے بھی ڈیوٹی دینے کیلئے اپنے نام پیش کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :