پاکستان کا الیکشن کمیشن آزادادارہ نہیں،ہیو من رائٹس واچ

منگل 12 فروری 2008 16:18

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری۔2008ء) انسانی حقوق کی تنظیم ہیو من رائٹس واچ نے کہا ہے کہ پاکستان کا الیکشن کمیشن آزاد ادارے کی حیثیت کھو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیو من رائٹس واچ کے نیویارک سے تعلق رکھنے والے گروپ کی جانب سے جاری ہو نیو الے بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن موصول ہونے والی شکایات کی تحقیقات میں ناکا م رہا ہے ۔ بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور انہیں ہراساں کئے جانے کی اطلاعات کو نظر انداز کیا اور آزادانہ طور پر کام کر نے میں ناکام رہا ہے ۔