لاہور کے مختلف سکولوں میں بم کی غلط افواہیں۔افواہیں الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے،ڈی سی او لاہور

بدھ 13 فروری 2008 13:32

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین 13 فروری2008) کے مختلف سکولوں میں بم رکھے جانے کی افواہیں بدھ کو بھی گردش کرتی رہیں تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تحقیقات کے بعد ان اطلاعات کو غلط قرار دے دیا جبکہ ڈی سی او لاہور محمد اعجاز میاں نے کہا ہے کہ لاہور کے مختلف اسکولز میں بم رکھنے جانے کی اطلاعات افواہیں ہیں یہ الیکشن کو سبوتاژ کرنے اور عوام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے والدین پریشان نہ ہوں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لاہور کے اسکولز میں بم رکھے جانے کی افواہیں گزشتہ چار روز سے گردش میں ہیں انہوں نے کہا کہ روزانہ اطلاعات ملتی ہیں کہ کسی اسکول میں بم رکھا گیا ہے بدھ کو بھی جوہر ٹاؤن کے علاقے میں مختلف اسکولز میں بم رکھے جانے کی اطلاع ملی لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع سے کچھ نہیں ملا انہوں نے کہا کہ ایسا الگ رہا ہے کہ یہ افواہیں الیکشن عمل کو سبوتاژ کرنے اور عوام کو خوف زدہ کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ عوام س درخواست ہے کہ وہ ان گمراہ کن افواہوں پر کان نہ دھریں ڈی سی او نے بتایا کہ بم رکھے جانے کی اطلاعات موبائلز سے ملی ہیں جن پر تحقیقات جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :