اداکارہ پونم ڈھلون کی دس سال کے طویل عرصہ بعد فلموں میں واپسی

جمعہ 22 فروری 2008 12:37

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22 فروری2008 ) بالی وڈ کی اداکارہ پونم ڈھلون کی دس سال کے طویل عرصہ بعد فلموں میں واپسی ۔اداکارہ نے فلموں میں واپسی کا فیصلہ اپنی مرضی سے کیا ہے اور اس وقت انکے پاس سنجے کپور کی دو فلمیں ہیں۔

(جاری ہے)

پونم ڈھلون نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی وجہ سے فلموں سے دور چلی گئی تھی اور اب جب میرے بیٹے نے میٹرک کا امتحان دے دیا ہے تو میں نے سوچا کہ اب فلموں میں کام کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے اس لئے میں نے فلموں میں واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں پونم ڈھلون نے کہا کہ فلموں میں میری ڈھلتی ہوئی عمر رکاوٹ نہیں بنے گی کیونکہ اداکاری میں جان ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :