الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی طرف سے دوبارہ گنتی اور پولنگ سے متعلق تمام اپیلیں نمٹادیں،امیدواروں کی جانب سے مزید قانونی چارہ گوئی کے لئے چاروں صوبوں میں الیکشن ٹریبونل قائم کرنے کافیصلہ

پیر 25 فروری 2008 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2008ء) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی طرف سے دوبارہ گنتی اور پولنگ سے متعلق تمام اپیلیں نمٹا دی ہیں۔جبکہ چاروں صوبوں میں الیکشن ٹریبونل قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈقاضی محمدفاروق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کے علاوہ چاروں صوبوں کے ممبران بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

امیدواروں سے کہاگیاہے کہ اگروہ مزیدقانونی چارہ جوئی کرناچاہتے ہیں،تو متعلقہ صوبے کے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کریں۔الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کے سرکاری نوٹیفیکیشن کے بعد چاروں صوبوں میں الیکشن ٹریبونل قائم کرنے کانوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار جس پارٹی میں شامل ہوں اس کی اطلاع الیکشن کمیشن کو باقاعدہ خط کے زریعے کریں گے ۔جس کے بعد خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں پر تعداد کی تقسیم کا عمل کیا جائے گا جس کے بارے میں الیکشن کمیشن باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

متعلقہ عنوان :