ق لیگ کو ملا کر قومی حکومت قائم کی جائے۔منظوروٹو

منگل 26 فروری 2008 17:22

اوکاڑہ چھاؤنی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26 فروری2008 ) سابق وزیر اعلی پنجاب ورکن قومی اسمبلی میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور اے این پی کی حکومتیں بن رہی ہیں تاہم میری کوشش ہے کہ ایسی قومی حکومت قائم ہو جس میں مسلم لیگ ق بھی شامل ہو این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جن مسائل سے دوچار ہے اس سے نبردآزما ہونے کا واحد راستہ یہی ہے کہ ملک میں قومی حکومت قائم ہو اور اس میں ہماری جماعت مسلم لیگ ق بھی شامل ہو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویزالہی اور چوہدری شجاعت شاید اس لیے مجھے مسلم لیگ کا فارم بھرنے کا کہہ رہے ہیں کہ ایک تو میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوا ہوں اور دوسرا میں قومی حکومت کا حامی ہوں میاں منظور وٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ق سمیت ملک میں قومی حکومت کے قیام کے لیے روابط کی شکل میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہوں اس کا نتیجہ کیانکلتا ہے یہ آنے والا وقت بتائے گا ۔

متعلقہ عنوان :