چیف جسٹس کی بحالی قوم کے دل کی آواز بن چکی ہے ۔ صدر پرویز نے اسے اپنی انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے ۔ اعتزاز احسن۔ اگرنئی آنے والی حکومت نے معزول ججوں کوبحال نہیں کیاتوان کے خلاف بھی تحریک چلائیں گے ۔بیگم بشریٰ اعتزاز
منگل 4 مارچ 2008 17:44
(جاری ہے)
وکلاء کامارچ منسوخ نہیں بلکہ ملتوی ہواہے ۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور معزول ججوں کی بحالی کے لیے عوام نوسے سولہ مارچ تک سیاہ پرچم لہرائیں گے ۔انہوں نے کہا پاکستانی عوام عدلیہ کی آزادی کے لیے احتجاج کرکے یہ ثابت کردیں گے کہ پاکستان کی عوام جمہوریت پسندہیں ۔ انہوں نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی عدلیہ کی بحالی کے لئے اپنے مکانوں گاڑیوں اور دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائیں انہوں نے کہا کہ جتنے زیادہ لوگ اس تحریک میں شریک ہونگے عدلیہ کی آزادی اتنی ہی یقینی ہو گی بشر یٰ اعتزاز نے وضاحت کی کہ و کلاء کا لانگ مارچ منسوخ نہیں بلکہ ملتوی کیا گیا ہے جس کا مقصد آنے والی حکومت کو وقت دینا ہے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے بچوں کی قید کی وجہ سے ان کا پورا تعلیمی سال ضائع ہو چکا ہے اور یہ ظلم اور نہ انصافی کا وہ واقعہ ہے کہ جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اس موقع پر سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری امین جاوید نے کہا کہ نو سے سولہ مارچ تک ملک بھرمیں وکلاء پی سی او ججوں کا مکمل بائیکاٹ کریں گے اور تمام صوبائی بار کونسلز میں کنونشنز منعقد کئے جائیں گے تقریب کی صدارت صوبے میں موجود پی سی او کے تحت حلف نہ لینے والے جج صاحبان کریں گے اور تقریب کے شرکاء سے معزول چیف جسٹس کا ٹیلیفونک خطاب کروانے کی کوشش بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے تین نومبر کو آئین کے تحت ایک حکم جاری کیا تھا جو اب بھی موئثر ہے اور دو نومبر سے پہلے والی عدلیہ کو محض ایک انتظامی حکم کے ذریعے بحال کیا جا سکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.