بھارتی جاسوس اور سزائے موت کے قیدی سربجیت سنگھ کو یکم اپریل دو ہزار آٹھ کو پھانسی دے دی جائے گی

پیر 17 مارچ 2008 12:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2008ء) پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث بھارتی جاسوس اور سزائے موت کے قیدی سربجیت سنگھ کو یکم اپریل دو ہزار آٹھ کو پھانسی دے دی جائے گی۔ سزا پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جیل حکام کو موصول ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سربجیت سنگھ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروایئوں میں‌ملوث تھا اس نے فیصل آباد میں ایک جب کہ لاہور میں دو بم دھماکے کئے جس میں متعدد پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے تھے ۔

سنٹرل جیل کے ذرائع کے مطابق سربجیت سنگھ کو انیس سو اکانوے میں فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا تمام تحقیقات میں اس نے اقبال جرم کرلیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا جس کے لئے اسے بھارتی ایجنسیوں نے خصوصی تربیت دی تھی ۔جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی گئی جس پر یکم اپریل کو عمل درآمد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :