صومالیہ، سرکاری فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان فائرنگ ،11 شہری ہلاک

اتوار 30 مارچ 2008 18:18

موغادیشو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30مارچ 2008 ) صومالیہ میں سرکاری فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گیارہ شہری ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت موغادیشو میں مزاحمت کاروں نے صدارتی محل پر فائرنگ کر دی۔ صدارتی محل کے محافظوں کی جوابی کاروائی کے دوران کئی گولے ایک مصروف مارکیٹ پر گرے جس کے نتیجے میں گیارہ شہری ہلاک ہو گئے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مزاحمت کاروں یا سرکاری فوج کا کتنا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :