سندھ کابینہ کا پہلا اجلاس وزیر اعلی سید قائم علی شاہ کی صدرات میں جاری، وزیر اعظم کے مشیر داخلہ رحمان ملک کی خصوصی شرکت، سیکورٹی صورت حال پر غور

اتوار 13 اپریل 2008 14:40

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 13 اپریل 2008) ‌سندھ کابینہ کا پہلا اجلاس وزیر اعلی سید قائم علی شاہ کی صدرات میں سندھ سیکرٹریٹ میں جاری ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں سندھ کے اہم مسائل کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ جس میں امن و امان کی صورت حال، پانی کی کمی، آٹا اور بجلی کے بحران کو ترجیح دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ کے اجلاس میں ریونیو بورڈ میں پراسرار طور پر لگنے والی آگ اور اس واقعے کی اب تک ہونے والی تحقیقات جبکہ نو اپریل کے پرتشدد واقعات سے متعلق سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو بھی زیر غور لایا گیا ہے ۔

کابینہ کے اجلاس میں وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ شعیب سڈل نے کابینہ کو کراچی سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔