عراق اورافغانستان سے واپس آنے والے تین لاکھ امریکی فوجی ذہنی مریض بن گئے

جمعہ 18 اپریل 2008 12:12

بغداد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18اپریل 2008 ) امریکی تحقیق کے مطابق عراق وافغانستان سے واپس آنے والے تین لاکھ فوجی ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک آزاد امریکی ادارے رینڈ کارپوریشن کے سروے کے مطابق بیرون ملک تعینات ڈیڑھ لاکھ امریکی فوجیوں میں سے ساڑھے اٹھارہ فی صد امریکی فوجیوں کو قنوطیت،بے چینی اور دیگر ذہنی بیماریوں میں مبتلا پایا گیا ہے۔مطالعہ میں کہا گیا کہ ان میں سے زیادہ ترفوجی صرف اس وجہ سے ان بیماریوں کے علاج کے لیے رپورٹ نہیں کرتے کہ اس سے ان کا کیرئیر متاثر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :