فرانس ،سپاہی کی غلطی سے فائرنگ ،آرمی چیف مستعفی

بدھ 2 جولائی 2008 12:21

پیرس(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02جولائی2008 ) فرانس میں سپاہی کی غلطی سے فائرنگ کے باعث آرمی چیف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔فرانس کے صدارتی ترجمان کے مطابق فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے آرمی بیس پر فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد آرمی چیف بریگیڈئیر جنرل برونو نے اپنا استعفیٰ صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو پیش کردیا جسے فورا منظور کرلیا گیا۔فرانس کے وزیر دفاع نے آرمی چیف کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔ آرمی بیس پر سینکڑوں افراد اسلحے کی نمائش اور معمول کی فوجی کارروائی دیکھ رہے تھے کہ ایک سپاہی نے غلطی سے فائرنگ کردی۔جس سے پانچ بچوں سمیت 17افراد زخمی ہوگئے،سپاہی کو فورا حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :