کنٹرول لائن پر پاک،بھارت فوجوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری

منگل 29 جولائی 2008 16:31

کنٹرول لائن پر پاک،بھارت فوجوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی۔2008ء) پاکستانی اور بھارتی فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول کے کپواڑہ سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے تاہم فائرنگ کے اس تبادلے میں پاکستانی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی فوج پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا عائد کردہ الزام مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ بھارتی فوج کا یہ الزام کا پاکستانی فورسز نے کپواڑہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے دو سو میٹر بھارتی علاقے میں گھس آئیں ، غلط ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ درحقیقت کسی پاکستانی فوجی نے لائن آف کنٹرول کراس نہیں کی ۔ جبکہ بھارتی فوجی لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود کی جانب فارورڈ پوسٹ قائم کرنا چاہتے تھے جس پر پاکستانی فوجیوں کے اعتراض پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ شروع کردی ، جو ابھی تک جاری ہے ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستانی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جو دونوں ممالک کی فلیگ میٹنگ میں پیش کئے جائیں گے ۔