سوات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن انتہا پسند عناصر کی جانب سے حکومتی رٹ چیلنج کر نے کے جواب میں کیا جارہا ہے ، سینییٹ میں قائد ایوان رضا ربانی

جمعرات 31 جولائی 2008 14:35

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔31جولائی 2008ء) سینٹ میں قائد ایوان رضا ربانی نے کہا ہے کہ سوات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن انتہا پسند عناصر کی جانب سے حکومتی رٹ چیلنج کر نے کے جواب میں کیا جارہا ہے ۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹیریٹ میں اسپیکر صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

چاروں صوبوں کے دورے کا مقصد وزرائے اعلٰی اور صوبائی اسمبلیوں کے ا سپیکرز سے ملکر پارلیمان کی بالا دستی سے متعلقہ امور پر مشاورت کرنا ہے تاکہ حل طلب مسائل سینیٹ میں زیر بحث لائے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے پہلی مرتبہ امریکہ کو پاکستان کی خود مختاری کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے ۔ موجودہ اسمبلیوں کو خطرہ نہیں اور وہ اپنی مدت پوری کریں گی۔

متعلقہ عنوان :