شریف برادران کے تمام تر فیصلے ملک وقوم کے وسیع ترمفاد میں ہیں ‘ شہباز شریف لورز کونسل

ہفتہ 30 اگست 2008 18:33

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30اگست2008 ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے کئے جانیوالے تمام تر فیصلے ملک وقوم کے وسیع ترمفاد میں ہیں اور قوم کو ان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ قوم کو کبھی مایوس نہیں کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار شہباز شریف لورز کونسل کے چیئرمین عرفان عزیز‘وائس چیئرمین رانا انتظار اور صدر مرزا رضوان نے کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) عوام کی حقیقی ترجمان اور نمائندگی میں اہم کردار ادا کررہی ہے ‘میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتیوں اور عوامی خدمت کے جذبے کے برعکس ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور انہی قائدانہ صلاحیتیوں اور محب وطن قیادت کی شب روز بے لوث خدمات کے برعکس انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک وقوم غربت ،منہگائی ،لاقانونیت اور بے روزگاری کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے