امدادی فنڈ کی خبر، عالمی شیئربازار میں تیزی ،نیویارک بازارِ حصص میں ایسی تیزی سالوں بعد دیکھنے میں آئی
جمعہ 19 ستمبر 2008 13:22
(جاری ہے)
امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ بازارِ حصص پر پڑنے والے دباوٴ کی اصل وجہ ’ریئل اسٹیٹ‘ کے شعبے میں ہونے والی’ کریکشن‘ اور پراپرٹی کی قیمتوں میں آنے والی کمی ہے۔
سی این بی سی کے مطابق امریکی وزیرِ خزانہ اسّی کی دہائی میں بینکوں کے دیوالیہ ہونے کے بعد قائم کی جانے والی ریزولیوشن ٹرسٹ کارپوریشن کی طرح کا کوئی ادارہ قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ادھر موجودہ مالیاتی بحران کا سبب بننے والے مالیاتی اداروں کے ’ڈوبے ہوئے قرضوں‘ کی فروخت میں مدد دینے کے لیے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے اقدامات کے اعلان کے بعد جاپانی بازار حصص میں بھی کاروبار کے آغاز پر ہی قریبا دو فیصد کی بہتری دیکھنے میں آئی جو دن چڑھنے تک تین فیصد تک جا پہنچی۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی گزشتہ روز کے مقابلے میں سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو امریکہ کی نیویارک سٹاک ایکسچینج میں پونے چار فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ نیویارک کا ڈاوٴ جونز انڈسٹریل انڈیکس جو بدھ کو چار فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا تھا جمعرات کو چار سو دس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار انیس اعشاریہ چھ نو پر بند ہوا۔ ہف امریکی بینک لیہمین برادز کے دیوالیہ ہونے، میرل لینچ جیسے ادارے کی پچاس ارب ڈالر میں فروخت، امریکی حکومت کی جانب سے دنیا کی ایک بڑی انشورنس کمپنی اے آئی جی کو ڈوبے سے بچانے کے لیے قرضے کی فراہمی اور پھر مالیاتی مشکلات کا شکار برطانیہ کے بڑے مالیاتی ادارے ایچ بی او ایس کے لائیڈز بینک سے انضمام جیسے واقعات کی وجہ سے دنیا بھر کے بازارِ حصص شدید اونچ نیچ کا شکار رہے ہیں۔ نیویارک کی منڈی میں تیزی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ امریکی حکومت یہ تحقیقات بھی کر رہی ہے کہ آیا کچھ سرمایہ کاروں نے وال سٹریٹ کمپنیوں کو عمداً مالی خسارے سے دوچار کر کے فائدہ اٹھانے کی کوشش تو نہیں کی۔ ایسی کمپنیوں میں ڈوبنے والا سرمایہ کار بینک لیہمن برادرز بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں نیویارک کے اٹارنی جنرل کو حصص کی اس نوعیت کی خرید و فروخت کی شکایات ملی ہیں جو قیمت کو گرانے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے کی جاتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.