سید علی گیلانی کی صحت آپریشن کے بعد بہتر ،ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ پاکستان کے ہائی کمشنر افراسیاب خان کی طرف سے سید علی گیلانی کو پھولوں کا گلدستہ بھیجا گیا

جمعہ 17 اکتوبر 2008 16:13

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17 اکتوبر2008 ) کل جماعتی حریت کانفرنس بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی صحت آپریشن کے بعد بہتر ہے اور انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر افراسیاب خان کی طرف سے سید علی گیلانی کو پھولوں کا گلدستہ بھیجا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی جن کا نئی دہلی کے اسکورٹس انسٹیٹیوٹ میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا ہے جس میں ان کا پیس میکر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے ان کی صحت تسلی بخش بتائی جاتی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء بھارت کے لئے پاکستانی ہائی کمشنر افراسیاب خان نے علی گیلانی کو نیک خواہشات کے طور پر پھولوں کا گلدستہ بھیجا جبکہ حریت کانفرنس میرواعظ گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھی سید علی گیلانی کے اہلخانہ سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی ہے جبکہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک جموں و کشمیر ماس موومنٹ کی چیئرپرسن فریدہ بہن جی ‘ ظفر اکبر بٹ اور شبیر شاہ سمیت دیگر حریت رہنماوٴں نے سید علی گیلانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :