پاکستان کو جاسوس طیاروں کے حملوں پر اعتراض نہیں،امریکہ

پیر 27 اکتوبر 2008 10:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 27اکتوبر 2008 ء) امریکا نے کہاہے کہ اسلام آباد کے احتجاج کے بعد پاکستان میں زمینی حملوں سے گریز کررہے ہیں اور مزیدکارروائی سے پاکستان سے تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ تین ستمبر کو سرحدی صوبے میں امریکی فوج کے کمانڈو ایکشن پر حکومت پاکستان کا ردعمل توقع سے زیادہ تھا۔

جس کے بعد کمانڈوز کو پاکستان میں زمینی حملوں سے روک دیاگیاہے۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جاسوس طیاروں کے حملوں پر اعتراض نہیں کیونکہ پاکستانی وزراءاور دیگر رہنماءعوام میں صرف امریکی فوج کے زمینی حملوں کی مخالفت کرچکے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ پینٹاگان مزید حملے کرکے دوست ملک سے تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتا۔

متعلقہ عنوان :