من مو ہن سنگھ کو بغیر تحقیق کے پاکستان پر انگلی نہیں اٹھا نا چاہیے ، حسین حقانی ، پاک بھارت تعلقات خراب کر نے کی کو شش کی گئی ،دونوں ممالک ملکر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں ، انٹرویو

جمعہ 28 نومبر 2008 12:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 28نومبر 2008 ء) امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دو نوں دہشت گردی کا شکار رہے ہیں ، بھارتی وزیر اعظم من مو ہن سنگھ کو بغیر تحقیق کے پاکستان پر انگلی نہیں اٹھا نا چاہیے ، پاکستان اور بھارت کے بڑھتے ہو ئے تعلقات کو خراب کر نے کی کو شش کی گئی ہے ،دونوں ممالک ملکر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں امریکی ٹی وی سی این این کو انٹر ویو دیتے ہو ئے سفیر پاکستان حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دو نوں دہشت گردی کا شکار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ممبئی میں ہو نے والی دہشت گردی قابل افسوس ہیں لیکن بھارتی حکام کو جلد بازی میں کو ئی فیصلہ نہیں کر نا چا ہئے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور پاکستان کی حکومتی پار ٹی کی لیڈر کو دہشت گردی میں شہید کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ملکر دہشت گردی سے مقابلہ کر نا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں حسین حقانی نے کہا کہ دہشت گرد گروپ ساری دنیا میں متحرک ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے بڑھتے ہو ئے تعلقات کو خراب کر نے کی کو شش کی گئی ہے لیکن دونوں ممالک ملکر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں۔