ایران نے اپنی فضائیہ کو چوکس کر دیا، ایئر چیف ایران

جمعہ 2 جنوری 2009 11:16

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری 2009 ء) ایران نے اسرائیل کی غزہ کے خلاف فوجی کارروائی کے تناظر میں اپنی فضائیہ کو فل الرٹ کر دیا۔ جمعرات کو ایران کے ایئر چیف کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسن شاہ صفی نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ مخدوش صورتحال کے باعث ایرانی فوج بعض ضروری اقدامات کیلئے مجبور ہوگئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں وہ تیار حالت میں ہو۔

(جاری ہے)

ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے بتایا کہ فضائیہ کو مکمل چوکس کر دیا گیا ہے۔ ان کے طیارے سیکورٹی پروازوں میں مصروف ہیں اور دشمن کے معمولی سے حملے کی صورت میں بھی ایرانی فضائیہ دشمن کے پرخچے اڑا کر رکھ دی گئی۔ یاد رہے کہ ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل میر فیصل باقر زادے نے پیر کو کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مسلمان ملک کی جانب سے فوجی کارروائی ہی غزہ کو بچا سکتی ہے۔