اتحادی حکمران تمام شعبوں میں ناکام ہو گئے، نظام میں خرابی سے عوام بیزار ہیں، پرویزالٰہی ۔۔خارجہ امور پر حکومت ہوش‘ اور دلیری سے متفقہ فیصلے کرے‘ انتقامی کارروائیوں کے باوجود مسلم لیگ کا ساتھ نہ چھوڑنے والوں کو فراموش نہیں کر سکتے،اجلاس سے خطاب
جمعہ 9 جنوری 2009 20:02
(جاری ہے)
وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ لاہور کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ موجودہ خارجہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ ہوش‘ سوچ اور عقلمندی سے متفقہ فیصلے کیے جائیں اور ان پر عملدرآمد بھی اس انداز میں کیا جائے۔ حکومت کمزوری کی بجائے جرأت‘ یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے‘ پاکستان کا موٴقف واضح اور بھرپور انداز میں پیش کیا جائے۔ بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث اور افغانستان میں بلا ضرورت قونصل خانے کھولنے والے بھارت کو بے نقاب کیا جائے۔ ملکی سلامتی کو ہر مسئلہ پر ترجیح دی جائے اور پارلیمانی کمیٹی کو فعال کیا جائے۔ انہوں نے فلسطین اور کشمیر کی صورتحال کو مسلم امہ کی کمزوری کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے کردار پر تنقید کی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کے باعث ایک سال سے پہلے ہی مڈ ٹرم الیکشن کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اتحادی جماعتیں مل کر 5 سال تک حکومت کریں اور کچھ کر کے دکھائیں جو کہ ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو انڈر پاس بنا کر لاہور کی ترقی کے دعوے کرنے والے خود ہی موازنہ کر کے بتائیں کہ ہم نے 5 سال میں کتنے انڈرپاس بنائے‘ رنگ روڈ سمیت ترقی کے کتنے ہی منصوبے شروع اور مکمل کیے۔ یونین کونسل کے ہر ناظم کو ایک ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دی لیکن یہ فنڈز دینے کی بجائے بلدیاتی نظام کو ختم کرنے کیلئے کرپشن کے جھوٹے الزامات کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر چودھری پرویزالٰہی نے 17 ویں ترمیم کے بارے میں سوال پر کہا کہ ہم خواتین اور اقلیتوں کو دئیے گئے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے پنجاب اور سندھ میں حکمرانوں کی انتقامی کارروائیوں‘ جھوٹے مقدمات اور دیگر زیادتیوں کے باوجود پاکستان مسلم لیگ کا ساتھ نہ چھوڑنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں پتہ نہیں چلتا کہ کون آپ کے ساتھ ہے لیکن آج پتہ چل گیا ہے کہ کون کون ہمارا ساتھی ہے اور ہم ان کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی شروع کر دی ہے۔ ہمارے پرانے ساتھی موجود ہیں جن کے ساتھ ہم نے 2001ء میں رحیم یار خان اور بہاولپور کے دور دراز علاقوں سے پارٹی کی تنظیم کا کام شروع کیا تھا اور پھر نہ صرف بلدیاتی بلکہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ تمام ساتھیوں کو چاہئے کہ وہ پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کیلئے تنظیم سازی میں بھرپور دلچسپی لیں۔ اجلاس سے کامل علی آغا اور میاں محمد منیر نے بھی خطاب کیا جبکہ ارشد خان لودھی‘ چودھری اختر رسول‘ انور بھنڈر‘ منشاء سندھو‘ چودھری صدیق‘ سردار کامل عمر‘ حاجی امداد حسین‘ میاں طاہر صدیق‘ اکرم چودھری‘ عمران ریاض سمیت بڑی تعداد میں عہدیداروں‘ ٹاؤن ناظمین اور کارکنوں نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.