سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 2 مئی 2024 21:50

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور شیخ طہنون محمد بن النہیان کے خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےمرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم شیخ طہنون محمد بن النہیان کے لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔