نواز شریف اگر الیکشن کے اگلے روزہمارے پاس آ جاتے تو آج ملک کے صدر ہوتے، شجاعت حسیین
اتوار 11 جنوری 2009 17:08
(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں میں اتحاد و تعاون چاہتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر بات کریں۔
جہاں تک مسلم لیگوں میں اتحاد کی بات ہے اس کیلئے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ یہ اتحاد برابری کی بنیاد پر ہو سکتا ہے اور اس کا مقصد ملک و قوم کی خدمت ہونا چاہئے کسی حکومت کو بچانا یا گرانا نہیں۔ میاں نواز شریف اگر الیکشن کے اگلے روز آ جاتے تو آج ملک کے صدر ہوتے۔ اتحاد کیلئے مثبت سوچ اور رویہ ضروری ہے۔ ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہم نے ہمیشہ قومی و ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے۔ سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے آزادی صحافت کیلئے چودھری ظہور الٰہی اور ان کے بعد چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ صحافیوں سے تعاون کیا ہے اور اپنے اقتدار کے دنوں میں بھی ان تک باآسانی رسائی ممکن تھی۔ انہوں نے مسلم لیگوں کے اتحاد کو ملکی مفاد میں بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں دو جماعتی نظام کی راہ ہموار ہو گی لیکن یہ اتحاد برابری کی بنیاد پر ہی ہو سکتا ہے۔ سی پی این ای کے جنرل سیکرٹری خوشنود علی خان نے کہا کہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کا رویہ ہمیشہ مثبت اور تعمیری رہا ہے جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے اس امر پر اظہار افسوس کیا کہ جمہوریت کے دعوے کرنے والوں نے گزشتہ روز اخبارات اور نیوز ایجنسیوں کیلئے نئے آرڈیننس کے نام پر ایک ایسا کالا قانون نافذ کر دیا ہے جو ایوب خاں جیسے آمر کے پریس اینڈ پبلی کیشنز آرڈیننس سے بھی زیادہ غیر جمہوری اور آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔ ہم اس قانون کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے ساتھیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ اس کو منسوخ کروانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.