ممبئی حملوں کی تحقیقات: پاکستان کو آج جواب دیں گے، پرناب مکھر جی،امید ظاہر کرتا ہوں پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کرے گا، بھارتی وزیر خارجہ

منگل 24 فروری 2009 10:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔24فروری 2009 ء) بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کی تفتیش سے متعلق پاکستانی سوالات کے جوابات آج دیئے جا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں اعلیٰ‌ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ملک میں دہشت گردی کے انفرا سٹرکچر خاتمے کیلئے مزید اقدامات کرے گا اور ممبئی حملوں کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لا ئیگا ۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات تعطل کا شکار ہیں‌۔ ممبئی حملوں کے ڈوزیئر پر پاکستان کا جواب بھارت کو مل گیا ہے اور نئی دلی آج اپنا ردعمل دے گا ۔